8 فروری 2012 - 20:30

عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ ہوشیار زیباری نے جو پہلی بار بغداد میں ایران کے سفارتخانے میں حاضر ہوے تھے ایران کی حکومت کو اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

انھوں نے ایران کے سفیر کے ساتھ گفتگو میں ملت عراق کے حق میں ایران کی امداد و حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اس عظیم دن کی مناسبت سے ملت ایران کو مبارک باد پیش کریں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔........

/169